بیٹے کی پیدائش کے بعدثانیہ مرزاکیسی دکھتی ہیں؟

بیٹے کی پیدائش کے بعدثانیہ مرزاکیسی دکھتی ہیں؟


ممبئی( 24نیوز )بھارتی ٹینس کوئین ثانیہ مرزا بیٹے اذہان کے ساتھ ائیر پورٹ پر آگئیں،وہ بچے کی پیدائش کے بعد فٹ اور سمارٹ نظر آئیں۔

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے نوجوانوں کو پیغام دیا ہے کہ اپنے آپ کو وقت کے ساتھ بدلا جاسکتا ہے،وہ حال ہی میں ایک ائیر پورٹ پر نظر آئیں،ان کا بیٹا اذہان بھی ساتھ تھا،دونوں کی تصویروں کو ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 32سالہ ثانیہ مرزا نے گرے رنگ کا کوٹ اور کالے رنگ کا پاجامہ پہن رکھا ہے،بیٹے اذہان نے چیتے کی کھال کے رنگ کپڑے پہنے ہوئے ہیں جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer