بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی


لاہور(24نیوز) لاہور ہائیکورٹ  میں  حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،  عدالت نے حمزہ شہباز کو 10 روز کے لئے ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت کی،  درخواستگزار کی جانب سے اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے موقف اختیا رکیاکہ وزارت داخلہ کو نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے خطوط لکھے مگر جواب نہیں ملا،  وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان نے موقف اختیار کیاکہ وفاقی وزارت داخلہ سمیت دیگر فریق اسلام آباد میں ہیں،درخواست ناقابل سماعت ہے،کسی نے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا ہو تو اسے روکا جاسکتا ہے۔

جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے ریمارکس دیئے کہ ملک کو بنانا ری پبلک نہیں بننے دیں گے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل بولے حمزہ 215 ملین رقم کی خرد برد میں ملوث ہیں، عدالت نے کہاکہ نیب جس طرح کام کر رہا ہے، اس سے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ججز نارض ہیں، کیا ملک نیب چلائے گا؟ کیا پارلیمنٹ اور عدالتیں ختم کردیں؟  عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ثبوت ہے کہ حمزہ واپس نہیں آئیں گے؟

 سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواستگزار نے پہلے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، وکیل درخواستگزار نے کہا کہ چئیرمین نیب اور متعلقہ فورم سے رجوع کیا تھا۔

تمام دلائل سننے کے بعد عدالت نے حمزہ شہباز شریف کو 10 روز کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت  اوروفاقی وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئےجواب طلب کرلیا۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER