معروف گلوکارہ نے اپنے والد پر مقدمہ کردیا

معروف گلوکارہ نے اپنے والد پر مقدمہ کردیا


واشنگٹن(24نیوز)شمالی امریکی کی مشہور گلوکارہ ریانا نے اپنے والد کے خلاف مقدمہ درج کروادیا، ریانانے کہاکہان کےبرانڈ کے نام کو اپنے کاروبار میں استعمال کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق شمالی امریکہ کیریبین ملک بارباڈوس سے تعلق رکھنے والی معروف پاپ گلوکارہ ریانا نے اپنے والد کے خلاف ان کے برانڈ کے نام کو اپنے کاروبار میں استعمال کرنے پر مقدمہ دائر کردیا، ریانا جن کا پورا نام رابِن ریانا فینٹی ہے عدالت کو بتایا کہ ان کے والد نےاپنے پارٹنر کے ساتھ مل کر ان کے ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کی، اور یہ تاثر دیا گیا کہ ان کاکاروبارفینٹی انٹرٹینمنٹ گلوکارہ سے منسلک ہے۔

ریانا نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے والد رونلڈ فینٹی اس برانڈ کے نام کو فوری استعمال کرنا بند کریں اور جو نقصان کیا اس کی تلافی بھی کروائی جائے۔

واضح رہے کہ فینٹی انٹرٹینمنٹ ایک ٹیلنٹ اور پروڈکشن کمپنی ہے، جسے 2017 میں رونلڈ اور ان کے ساتھی نے قائم کیا۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER