عدالت ایک بار پھر میدان جنگ بن گئی

عدالت ایک بار پھر میدان جنگ بن گئی


کوٹ ادو (24نیوز) کوٹ ادو میں احاطہ عدالت میدان جنگ بن گیا،پیشی پر آئی دوخواتین گتھم گتھا ہوگئیں،تھپڑوں اور گھونسوں کا بھی کھل کر استعمال کیا۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو میں پیشی پر آئی دو خواتین گتھم گتھا ہو گئیں، خواتین کو لڑتے دیکھ کر پولیس اہلکار موقع سے فرار ہوگیا،خواتین نے ایک دوسرے کو تھپڑوں اور گھونسوں سے تشدد بھی کیا، خواتین کے تصادم کی فوٹیج 24 نیوز نے حاصل کرلی، پولیس تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی خواتین ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بناتی رہی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وردی میں ملبوس پولیس اہلکار خواتین کو لڑتے دیکھ کر موقع سے فرار ہوگیا، شہریوں کی مداخلت پر دونوں خواتین میں جھگڑا ختم ہوا۔

ضرور پڑھیں:انکشاف 16 جون 2019

 

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER