کیا آپ واٹس ایپ کا یہ خفیہ اور کارآمد فیچر جانتے ہیں؟

 کیا آپ واٹس ایپ کا یہ خفیہ اور کارآمد فیچر جانتے ہیں؟


اسلام آباد ( 24 نیوز ) واٹس ایپ کا استعمال پاکستان میں ہر سمارٹ فون رکھنے والا ہی کرتا ہے مگر کیا آپ ایسے خفیہ کارآمد فیچر سے واقف ہیں جس کی بدولت آپ انگلیوں کے استعمال کے بغیر بھی میسج ٹائپ کرسکتے ہیں؟

جی ہاں! واٹس ایپ میں ایک ایسا فیچر ہے جس میں آپ کی آواز ہی میسج ٹائپنگ کا کام کرتی ہے۔ اس فیچر کو واٹس ایپ ڈیٹیکٹ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ سہولت اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے یکساں دستیاب ہے۔

فیچر کے استعمال کا طریقہ:

یہ فیچر واٹس ایپ   میں بلٹ ان ہے، اس کے ذریعے صارفین اپنا میسج ایک نئے مائیک آئیکون کے ذریعے ٹائپ کرسکتے ہیں جو کہ کی بورڈ میں ہی موجود ہوتا ہے۔ سب سے پہلے واٹس ایپ اوپن کریں اور اس کانٹیکٹ کی چیٹ کھولیں جس کو میسج بھیجنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد کی بورڈ اوپن کریں، وہاں دائیں جانب بلیک مائیک آئیکون نظر آئے گا، آئی او ایس سسٹم میں یہ آئیکون دائیں جانب نیچے ہوگا۔

اس مائیک آئیکون پر کلک کریں اور اپنا پیغام ٹائپ کروانا شروع کردیں۔

یہ پیغام رومن اردو میں بھی تقریبا درست ہی ٹائپ ہوگا جبکہ انگلش میں غلطی کی گنجائش نہ ہونے کے برابر ہے ۔ جب پیغام ٹائپ ہوجائے تو ایک نظر سرسری سا جائزہ لیں اور میسج بھیج دیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer