افغان طالبان نے امریکا سے امن مذاکرات منسوخ کرنے کی دھمکی دیدی

 افغان طالبان نے امریکا سے امن مذاکرات منسوخ کرنے کی دھمکی دیدی


کابل ( 24 نیوز ) افغان طالبان نے امریکا سے امن مذاکرات منسوخ کرنے کی دھمکی دے دی اور کہا امریکا ایجنڈے سے پیچھے ہٹ رہا ہے، امن کی جانب پیشرفت کے لئے امریکا کودباؤ اورمداخلت ختم کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق طالبان کی جانب سے جاری بیان میں دھمکی دی  گئی ہے کہ کہ امریکا نے مذاکرات کے ایجنڈے میں فوجیوں کا انخلا شامل نہیں کیا تومذاکرات معطل کردیں گے۔ افغان طالبان کا کہنا ہے کہ امن کی جانب پیشرفت کے لئے امریکا کودباؤ اورمداخلت ختم کرنا ہوگی، امریکا ایجنڈے سے پیچھے ہٹ رہا ہے، نومبرمیں دوحا مذاکرات میں امریکا نے مذاکرات میں افغانستان سے غیرملکی فوجیوں کے انخلا پربات کرنے پرآمادگی ظاہرکی تھی۔

یاد رہے 8 جنوری کو امریکی حکام اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا نیا دور شروع ہونا تھا تاہم افغان طالبان کی قیادت نے ایجنڈے پر اتفاق نہ ہونے پر مذاکرات سے انکار کردیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer