ارکان اسمبلی پر بیگمات کا ڈر کیوں؟ آپ بھی جانئے

ارکان اسمبلی پر بیگمات کا ڈر کیوں؟ آپ بھی جانئے


لاہور(24نیوز) ہربات پر ایک دوسرے کی مخالفت کرنے والے سیاسی جماعتوں کے ارکان ایک بات پرمتفق ہیں کہ گھرمیں اچھا ماحول رکھناہے توبیگمات کوخوش رکھنا لازمی ہے۔

ہمارے معاشرے میں وزراء کو ایک طاقتور شخص تصور کیا جاتا ہے لیکن صوبائی وزراء کا بھی کہنا ہے کہ ہماری اصل وزیر بیگم ہی ہے ۔ لیگی ارکان خواجہ عمران نذیر،یاسین سوہل سمیت دیگرمانتے ہیں وہ اپنی بیویوں سے بہت ڈرتے ہیں۔ غزالی سلیم بٹ نے تواہلیہ کو مخالف پارٹی قرار دیدیا ، مرزاجاویدسمیت دیگرکاکہناتھا کہ گھر میں داخل ہونے کیلئےاہلیہ کاموڈخوشگوار رکھنا ضروری ہے۔

ارکان اسمبلی کاکہناہے کہ ہر سمجھ دار شوہراپنی اہلیہ سے ڈرتا ہی ہے۔ حلقے میں روایتی رعب و دبدبہ سے جانیوالے ارکان اسمبلی گھر جاتے ہوئے بیگمات سے خوفزدہ دکھائی دیتے ہیں۔ ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ ہر شریف شوہر بیوی سے ڈرتا ہے۔ ظاہر ہے ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت ہی ہوتی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔