ہم تمہیں نہیں بھولے، پاک فوج کے شہیدوں کو سلام

ہم تمہیں نہیں بھولے، پاک فوج کے شہیدوں کو سلام


اسلام آباد (24 نیوز) سرحدوں کا دفاع ہو یا دہشت گردوں کو سبق سکھانے کا معرکہ، پاک فوج کے جوانوں اور افسروں نے ہمیشہ ہی سینہ تان کردشمن کو للکارا اور ہرامتحان میں سرخرو ہوئے اورملک و قوم کا نام روشن کیا۔

وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سپوتوں کا نام ہمیشہ زندہ جاوید رہے گا جنہوں نے ہر محاذ پر وطن کا دفاع کیا اور جانوں کا نذرانہ دیا۔ کوٹ ادو کے سپاہی مطلوب حسین کو شہید ہوئے 19 برس بیت گئے، انہوں نے سیاچن کے مقام پرجام شہادت نوش کیا، پاک فوج کےخادم حسین شہید نے 18 برسی میں منائی گئی، انہوں نے2000میں برفانی تودہ گرنے سے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے حوالدارمحمد حسین ناظر نے وانا میں وطن پرجان قربان کی، شہید کی 5ویں برسی آبائی علاقے شکرگڑھ میں منائی گئی، 2009 کووانامیں ہی ایک اور سپوت شہیدمحمد یوسف جاگیرانی نےجام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کےسپاہی محمدیوسف کی 18 ویں برسی پتوکی کے علاقے سرائے مغل میں منائی گئی،وہ مظفرآباد کے سرحدی علاقے میں دشمن سے لڑتے ہوئے 2000 کو شہید ہوئے۔

پاک فوج کے شہید سپاہی انعام الحق کی31ویں برسی وزیرآباد میں منائی گئی، انہوں نے 1988 کو سندھ کے علاقہ جیکب آباد کے قریب دشمنوں سے لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ دیا، میانوالی کے رہائشی پاک فوج کے سپاہی محمدافضل شہیدکی 16ویں برسی منائی گئی،وہ 2003 کو آزاد کشمیر میں شہید ہوئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer