نام ای سی ایل سے نکالے جائیں، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آگیا

نام ای سی ایل سے نکالے جائیں، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آگیا


اسلام آباد(24نیوز)سپریم کورٹ نےجعلی بنک اکاؤنٹس کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے بلاول بھٹو اوروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔ نیب کودوماہ میں ریفرنس فائل کرنے یانہ کرنےکافیصلہ کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا۔ 25 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اعجازالاحسن نے تحریر کیا جس میں حکم دیا گیا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے جائیں، وزیراعلیٰ سندھ کا نام ای سی ایل میں رکھنے سے ان کے کام میں مسائل اور اُن کی نقل وحرکت میں رکاوٹ پیداہوگی تاہم نیب مرادعلی شاہ،بلاول بھٹواوردیگرکے خلاف تحقیقات جاری رکھ سکتا ہے۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ جے آئی ٹی نامکمل معاملات کی تحقیقات جاری رکھے گی۔جے آئی ٹی کےتمام ممبران نیب کومزیدتحقیقات میں معاونت کرتے رہیں گے، جے آئی ٹی اپنی تحقیقات مکمل کرکے نیب کو بھجوائے گی اورنیب جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں اپنی تحقیقات مکمل کرے گا،تحقیقات میں جرم بنتا ہو تو ریفرنس اسلام آباد نیب عدالت میں فائل کیاجائے۔

ضرور پڑھیں:انکشاف 16 جون 2019

فیصلے میں حکم دیا گیا کہ چیئرمین نیب مستندڈی جی کوریفرنس کی تیاری اور اسے دائرکرنےکی ذمہ داری دیں، مستندوتجربہ کار افسروں پرمشتمل تفتیشی ٹیم بنائی جائے۔ تحقیقات دوماہ میں مکمل کرلی جائیں۔فیصلے میں چیف جسٹس سے نیب رپورٹ کاجائزہ لینے کیلئے عملدرآمد بینچ تشکیل دینے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔