یوٹیوب نے خطرناک مذاق اور شرارتوں پر پابندی لگا دی

یوٹیوب نے خطرناک مذاق اور شرارتوں پر پابندی لگا دی


( 24 نیوز ) یوٹیوب نےخطرناک اورجذباتی طور پر تکلیف دہ مواد کو ممنوع قرار دےدیا۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے خطرناک اور جذباتی طور پر تکلیف دہ مواد کو ممنوع قرار دےدیا، یہ اقدام ان نام نہادچیلنجزکے جواب میں کیا گیا ہے جس میں شریک ہونے والے بعض اوقات خود کو زخمی کر لیتے ہیں یا ان کی وجہ سے اموات ہو جاتی ہیں، ویب سائٹ کے مطابق ایسے مواد کی یوٹیوب پر کوئی جگہ نہیں۔