" بھیک مانگ کر معیشت کے مسائل حل نہیں کئے جا سکتے "



کراچی(24نیوز)ماہر معیشت ڈاکٹر قیصر بنگالی ملکی معاشی صورتحال پر پھٹ پڑے،  کہتے ہیں بھیک مانگ کر لانا معیشت کے مسائل کا حل نہیں، اسٹیرائیڈز پر ملک کی معیشت نہیں چل سکتی، اسے پیوندکاری کہتے ہیں۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر قیصر بنگالی کا کہنا تھا کہ سیاسی بیان بازی سے کچھ نہیں ہوگا، دگرگوں ہوتی معاشی صورتحال کے لئےآئی ایم ایف کے پاس جانا ناگزیر ہے لیکن یہ سب عارضی حل ہیں معیشت کی ترقی کے لیے زراعت اور صنعت کے شعبوں پر توجہ ضروری ہے۔

ڈاکٹر قیصر کا کہنا تھا کہ اقتصادی بحران کی وجہ سے ملکی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔ گرتی ہوئی معیشت سے جنگیں نہیں لڑی جا سکتیں، ڈالر کی کمی کو درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافے سے دور کیا جا سکتا ہے۔

ڈیم کے حوالے سے قیصر بنگالی کا کہنا تھا کہ یہ محض مفروضہ ہےجسے سریا اور سیمنٹ کے ٹھیکیداروں کا منصوبہ کہنا چاہیے، معیشت صنعت اور زراعت پر انحصار کرتی ہےجب تک چیزیں بنائیں گے نہیں تو بیچیں گے کیا? ڈالر گیپ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہےجسے متوازن کرنا ضروری ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔