عمران ہاشمی کابیٹا کینسرسےجیت گیا



ممبئی ( 24 نیوز )  اداکار عمران ہاشمی کے بیٹے آیان نے کینسر کو شکست دے دی، آیان کو 2014 میں 3 سال کی عمرمیں گردےکاکینسرہوا تھا۔

 بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر اعلان کیا کہ ان کا بیٹا کینسر فری قرار دے دیا گیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق عمران کے بیٹے آیان کو 2014 میں 3 سال کی عمر میں گردے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور اب 5 سال بعد ان کے بیٹے کو اس مرض سے چھٹکارا مل گیا ہے۔

واضح رہے عمران ہاشمی اس وقت اپنی فلم ’وائے چیٹ انڈیا‘  کی تشہیر میں مصروف ہیں جو رواں ماہ 18 جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔