ایک سے زائد حلقوں میں الیکشن لڑنے والے سیاست دان

ایک سے زائد حلقوں میں الیکشن لڑنے والے سیاست دان


اسلام آباد(24نیوز) پچیس جولائی کے انتخابات میں بلاول بھٹو، شہبازشریف اورعمران خان سمیت کئی امیدوار ایک سے زائد حلقوں سے الیکشن لڑرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی زندگی کا پہلا الیکشن لڑیں گے جو کہ این اے 200 لاڑکانہ ون، این اے 246 کراچی جنوبی اور این اے 8 مالاکنڈ سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔شہباز شریف این اے 3 سوات، این اے 132 لاہوردس اور این اے 249 کراچی ویسٹ ٹو سے امیدوار ہیں پنجاب اسمبلی کی دو نشستوں پر بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

 عمران خان قومی اسمبلی کی 5 نشستوں سے انتخاب لڑیں گے جن میں این اے 53 اسلام آباد ٹو، این اے 243 کراچی ایسٹ، این اے 131 لاہور، این اے 95 میانوالی اور بنوں کا حلقہ این اے 35 شامل ہے۔شاہ محمود قریشی این اے 156 ملتان تھری اور این اے 221 تھرپارکر ون سے الیکشن لڑ رہے ہیں،وہ صوبائی حلقہ سے بھی امیدوارہیں۔

شاہد خاقان عباسی این اے 53 اسلام آباد اور این اے 57 راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے امیدوارہیں۔مولانا فضل الرحمان این اے 38 ڈی آئی خان ون اور این اے 39 ڈی آئی خان ٹو سے انتخابی دنگل لڑ رہے ہیں۔شیخ رشید احمد این اے 60 راولپنڈی 4 اور این اے 62 راولپنڈی 6 سے ن لیگ کے امیدواروں کا مقابلہ کریں گے۔

چودھری نثارعلی خان اور غلام سرور خان راولپنڈی کے حلقوں این اے 59 اوراین اے63 سے ایک دوسرے کا مقابلہ کررہے ہیں۔چودھری نثار دوصوبائی حلقوں سے بھی امیدوارہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔