جلسوں میں دھماکوں کے باوجود عمران خان کے مختلف شہروں میں طوفانی دورے

جلسوں میں دھماکوں کے باوجود عمران خان کے مختلف شہروں میں طوفانی دورے


سیالکوٹ، جھنگ، فیصل آباد(24نیوز) عمران خان نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں پنجاب کے تین شہروں کاطوفانی دورہ کیا اور کارکنوں کے لہو کو خوب گرمایا، کپتان مخالفین پر ایک پھر کھل کرگرجے اوربرسے۔

عمران خان نے انتخابی مہم کے سلسلے میں پنجاب کے تین شہروں کا طوفانی دورہ کیا اور کارکنوں کے لہو کو خوب گرمایا۔ شہر اقبال میں اقبال کے شاہینوں سے خطاب کیا بھی تو نشانے پر سابق حکمران ہی تھے۔

فیصل آباد جلسے میں عمران خان نے نوازشریف کو آڑے ہاتھوں لیا اور یہ سوال بھی کیا کہ جیل میں نہ ڈالتے تو کیا ہارپہناتے؟ اس سے پہلے خان صاحب نے جھنگ میں میدان لگایا اور مبینہ پولیس مقابلوں پر چھوٹے میاں صاحب کو کھری کھری سنائی۔

تحریک انصاف کے سربراہ خیبر پختونخوا پولیس کے گن بھی گاتے رہے ساتھ میں اس امید کا بھی اظہار کیا کہ وفاق میں ان کی حکومت بنی تو پاکستان کا بلندی کا سفرشروع ہو جائےگا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔