مٹیاری: باراتیوں سے بھری بس کو ٹرالر کی ٹکر، 17 جاں بحق، 13 زخمی


مٹیاری (24نیوز) صوبہ سندھ کے ضلع مٹیاری میں بگو شیر کے مقام پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔ تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے 17باراتی جاں بحق جبکہ 13 جاں بحق ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق  ہالا نیشنل ہائی وے کے مقام بگو شیر کے مقام سکرنڈ سے شادی کے بعد واپس جانے والی مسافر کوسٹر کو ٹرالر نے خوفناک ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں کوسٹر کھڈے میں گرگیا۔حادثے کے نتیجے میں 15 سے زائد مسافر جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔

لوگوں کا کہنا ہے بگو شیر کے مقام پر باراتیوں کی کوسٹر کا ٹائر برسٹ ہو گیا۔ڈرائیور کوسٹر کو سڑک کی سائیڈ پر لگا کر ٹائر بدل رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرالر کوسٹر سے ٹکرا گیا ۔  ٹکر لگتے ہی کوسٹر کھڈے میں گرا تو ٹرالر اوپر سے گزر گیا ۔
پولیس اور مقامی لوگوں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہالہ بھٹ شاہ اور حیدر آباد اسپتال منتقل کیا ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹرالر کے اکثر ڈرائیور نشہ کر کے ڈرائیونگ کرتے ہیں۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔