مستونگ خودکش دھماکہ،شہادتوں کی تعداد 149ہوگئی

مستونگ خودکش دھماکہ،شہادتوں کی تعداد 149ہوگئی


کوئٹہ( 24نیوز )دو روز قبل مستونگ میں ہونے والے خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 149 تک پہنچ گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر مستونگ قائم لاشاری نے سانحہ مستونگ میں 149 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں 186 افراد زخمی ہوئے،ڈی سی مستونگ کا کہنا ہے کہ 18 افراد کی میتیں لواحقین اسپتال نہیں لائے تاہم دھماکے کے شہداءاور زخمیوں کا ڈیٹا مکمل کر لیا گیا ہے۔
قائم لاشاری نے کہا کہ شہداءکے لواحقین معاوضے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں،ذرائع کے مطابق زخمیوں میں کچھ ایسے افراد بھی شامل ہیں جن کی حالت بہتز نہیں ہے،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں:   مستونگ دھماکہ میں سراج رئیسانی کی تدفین آج ہوگی، ہر آنکھ اشکبار
خیال رہے کہ دو روز قبل مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے جلسے میں ہونے والے خود کش حملے میں سراج رئیسانی سمیت 100 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔