شوخ و چنچل بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے زندگی کی کتنی بہاریں دیکھ لیں؟

شوخ و چنچل بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے زندگی کی کتنی بہاریں دیکھ لیں؟


بمبئی(24نیوز) بالی ووڈ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف آج پینتیس سال کی ہو گئیں ۔ 

کترینہ کیف ایک برطانوی ہندستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ وہ  16جولائی1983کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئیں۔کترینہ کیف کے والدین برطانوی شہری ہیں۔  کترینہ کیف ہندی زبان کی فلموں میں کام کرتی ہیں اور ان کا شمار ہندوستان کی خوبصورت ترین خواتین میں کیا جاتا ہے۔

اداکارہ نے 14سال کی عمرمیں بطور ماڈل اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ۔فلمی کیریئرمیں بے شمار کامیاب فلمیں کیں۔  2003ء میں انھوں نے اپنی پہلی فلم بوم میں کا م کیا۔ سنگھ از کنگ، زندگی ناں ملے گی دوبارہ، تیس مار خان، نمستے لندن اس کی دیگر مشہور فلمیں ہیں۔ ان کا سلمان خان اوررنبیر کپورکے ساتھ اسکینڈلز بھی بنے رہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔