ڈالر نے روپے کو روند دیا

ڈالر نے روپے کو روند دیا


اسلام آباد(24نیوز) عالمی مارکیٹ میں ڈالرکرپرلگناشروع ہوگئے، ساڑھے 5 روپے اضافے سے 126 روپے کی اونچی اڑان کا جا پہنچا انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں اضافےسےاسٹاک مارکیٹ میں کاروباربھی شدید متاثر ہوگیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں۔۔۔کراچی کی عوام ایم کیو ایم کیساتھ ہے یا نہیں؟؟؟ 

 تفصیلات کے مطابق انٹربینک فاریکس مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔ ڈالرکی قیمت ساڑھے 5 روپے اضافے سے 126 روپے ہوگئی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی چھلانگ سے ڈالرکی قیمت کا اثراسٹاک مارکیٹ پرپڑنا شروع ہوگیا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروباربھی متاثرہوگیا۔ 192 پوائنٹس اضافے کےساتھ کاروبارکا آغازہوا تھا مارکیٹ اب 25 پوائنٹس تک گرچکی ہے اورکرنٹ انڈیکس اس وقت 40 ہزار245 پوائنٹس پرٹریڈ کررہا ہے۔