نواز شریف اور مریم نواز کو بڑی سہولت سے محروم کر دیا گیا

نواز شریف اور مریم نواز کو بڑی سہولت سے محروم کر دیا گیا


راولپنڈی(24نیوز) ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے نواز شریف اور مریم نواز ووٹ نہیں دے سکیں گے، میاں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اپنی پارٹی کو ہی ووٹ دینے سے محروم رہیں گے،اڈیالہ جیل میں قید تینوں ن لیگی قائدین کو پوسٹل بیلٹ پیپرز کی سہولت میسر نہیں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے نواز شریف اور مریم نواز ووٹ نہیں دے سکیں گے۔ میاں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اپنی پارٹی کو ہی ووٹ دینے سے محروم رہیں گے۔الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید تینوں ن لیگی قائدین کو پوسٹل بیلٹ پیپرز کی سہولت میسر نہیں ہوں گی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں۔۔۔احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج 

 علاوہ ازیں الیکشن کمیشن کی جانب سے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی مقررہ کردہ تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ جیلوں میں قیدیوں کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 جولائی تھی۔ نوازشریف اور مریم نواز 13 جولائی کو پاکستان آئے اور اور اڈیالہ جیل میں قیدی کی حیثت سے پہلی رات گزاری تھی۔

یہ خبر لازمی پڑھیں۔۔۔کراچی کی عوام ایم کیو ایم کیساتھ ہے یا نہیں؟؟؟ 

 واضح ہے کہ  کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی قیدیوں کی پوسٹل بیلٹ پیپرز کی تاریخ ختم ہونے کے بعد اڈیالہ جیل منتقل ہوئے۔ تینوں ن لیگی قائدین 25 جولائی سے پہلے ضمانت پر رہائی کے بعد ووٹ ڈالنے کے لیے اہل ہو سکیں گے۔

یہ بھی ضرور دیکھیں