عام انتخابات:دلچسپ مقابلے،دلچسپ امیدوار

عام انتخابات:دلچسپ مقابلے،دلچسپ امیدوار


لاہور( 24نیوز )25جولائی کوملک بھرمیں ہونےوالے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 272نشستوں پرخوب کانٹے کے مقابلوں کی توقع ہے، عام انتخابات میں جہاں تجربہ کار سیاست دان میدان میں ہیں وہیں چند نوجوان بھی قسمت آزما رہے ہیں، جنہیں فلاحی کاموں کی وجہ سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔

کراچی کے حلقہ این اے 239 سے میدان میں اترنے والے عمران حیدر عابدی بھی ایسے ہی نوجوانوں میں شامل ہیں جو پہلی بار عام انتخابات حصہ لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ منتخب ہوکر عوامی مسائل کے حل بالخصوص تعلیم کے لئے کام کریں گے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں۔۔۔  نواز شریف اور مریم نواز کو بڑی سہولت سے محروم کر دیا گیا

نوجوان امیدوارعمران عابدی حلقے میں بھرپور انتخابی مہم چلارہے ہیں، ان کے زیادہ تر سپورٹرز بھی نوجوان ہی ہیں لیکن خواتین بھی عمران عابدی کی جیت کی خواہاں ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی انتخابی سیاست میں شمولیت سے جمہوری عمل مستحکم اور عوام کا اداروں پر اعتماد بڑھے گا۔