ایک ایسی دوا جس کے استعمال سے آپ مر سکتے ہیں

ایک ایسی دوا جس کے استعمال سے آپ مر سکتے ہیں


اسلام آباد(24 نیوز) بلڈ پریشر کی ادویات استعمال کرنے والے مریض کینسر کا شکار ہونے لگے ،ڈرگ ریگولیرٹی اتھارٹی نے 9 کمپنیوں کی بلڈ پریشر کی ادویات کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔

ترجمان ڈرگ ریگولیرٹی اتھارٹی کے مطابق نو کمپنیوں کی بلڈپریشر کی دوا وال سارٹن نامی دو کی فروخت پر فوری پابندی عائد کر دی۔ وال سارٹن نامی گولی ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کا ہارٹ اٹیک سے بچانے کے لئے استعمال کی جاتی ہیں۔

یہ بھی خبر پڑھیں۔۔۔نجی اسپتال انتظامیہ کی بے حسی،خاتون نے سڑک پر ہی بچے کو جنم دے دیا 

 ترجمان ڈریپ کے مطابق وال سارٹن نامی گولی میں کینسر کا باعث بننے والے کیمیکلز موجود ہیں۔جس کے استعمال سے مریض کینسر کی مرض میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ ڈریپ نے افروز فارماسیوٹیکلز، ہائی کیو فارما اور فارم ایوو ،سمیع فارماسیوٹیکلز، ٹابروس فارما، سرل فارماسیوٹیکلز اور جینیٹکس فارماسیوٹیکلز سے دوا کی سپلائی پر پابندی عائد کی ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔طبی ماہرین نے ہڈیاں مضبوط بنانے کا نیا طریقہ دریافت کر لیا 

 علاوہ ازیں ڈریپ نے امارانٹ اور سیف فارماسیوٹیکلز کو بھی ادویات مارکیٹ سے واپس منگوانے کی ہدایت کی ہے۔ ماہر فارماسسٹ حنا شوکت کا کہنا ہےکہ ڈاکٹر اور مریض متعلقہ گولی کا استعمال فوری طور پر ترک کردیں۔