عمران خان کے یوٹرن کو فالونہیں کرسکتا: بلاول بھٹو

عمران خان کے یوٹرن کو فالونہیں کرسکتا: بلاول بھٹو


 کوئٹہ(24نیوز) بلاول بھٹو زرداری کی سول اورملٹری اسپتال کوئٹہ آمد، بلاول بھٹو نے کہا عوام 25 جولائی کوپیپلزپارٹی کو جتوائیں گے، بنیادی مسائل پر توجہ دینا پڑے گی،ہم نے ہمیشہ پسماندہ علاقوں کو ترجیح دی۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کا کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام25جولائی کو پیپلزپارٹی کو منتخب کریں گے۔عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ دینا پڑے گی۔ عمران خان کے یوٹرن کو فالونہیں کرسکتا۔ کالعدم تنظیموں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دینا،جمہوریت اورپارلیمنٹ کی توہین ہے۔ملک میں دہشتگری اور خوف کی فضا بن رہی ہے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں۔۔۔نواز شریف اور مریم نواز کو بڑی سہولت سے محروم کر دیا گیا 

 علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری نے سول اور ملٹری اسپتال کوئٹہ میں مستونگ سانحہ کے زخمیوں کی عیادت کی اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میں آپ کے حوصلہ کو سلام کرتا ہوں۔ مستونگ سانحہ کے شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ہم سب مل کر دہشتگردی سےجنگ لڑ رہے ہیں۔ دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ کر کے دم لیں گے۔  میں بھی دہشتگردی کے متاثرین میں شامل ہوں۔ میری والدہ کو دہشتگردوں نے شہید کرکے ہمیں جمہوریت کی راہ سے ہٹانے کی کوشش کی تھی۔