سیف علی خان اپنی بیٹی کیساتھ بڑے پردے پر آنے کیلئے بے تاب

سیف علی خان اپنی بیٹی کیساتھ بڑے پردے پر آنے کیلئے بے تاب


نئی دہلی(24نیوز) بالی وڈ میں آج کل فنکار اپنے بچوں کو لانچ کرنے کے لیے کافی پر جوش ہیں، سیف علی خآن بھی جلد اپنی بیٹی کو لانچ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان آج کل اپنی آنے والی فلم کے لیے بے حد بے چین ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ سیفو پہلی بار اپنی بیٹی سارہ علی خان کے ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔شوخ و چنچل بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے زندگی کی کتنی بہاریں دیکھ لیں؟ 

 سیف اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ کے بالی وڈ میں قدم رکھنے کی خبریں بڑے عرصے سے گردش میں تھیں۔اب اعلان ہوا ہے کہ جلد سارہ اپنے پاپا کے ساتھ فلم میں نظر آ ئیں گی۔ فلم کا نام ابھی منظر عام پر نہیں آیا۔