سونا خواتین کی پہنچ سے دور ہونے لگا

سونا خواتین کی پہنچ سے دور ہونے لگا


اسلام آباد( 24نیوز ) روپے کی بے قدری نے سونا بھی فوری طور پر مہنگا کر دیا، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تو زیادہ نہیں بڑھی، پاکستان میں فی تولہ قیمت ساڑھے 8 سو روپے بڑھ گئی۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 850 روپے کے اضافے سے 59 ہزار 650 روپے ہو گئی۔ دس گرام سونا 729 روپے کے اضافے سے 51 ہزار 140 روپے کا ہو گیا جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 46 ہزار 878 روپے فی دس گرام ہو گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں۔۔۔ایک ایسی دوا جس کے استعمال سے آپ مر سکتے ہیں 

 دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں صرف دو ڈالر کا اضافہ رکارڈ کیا گیا۔ صرافہ ایسوی ایشن کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے باعث پاکستان مین سونے کی قیمت میں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔