ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف کی آرمی چیف سے ملاقات

ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف کی آرمی چیف سے ملاقات


24نیوز : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی مسلح افواج کے سربراہ ڈاکٹر محمد باقری سے ملاقات کی، دونوں افواج کے درمیان دو طرفہ فوجی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل ڈاکٹر محمد باقری کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکورٹی صورتحال پر اور پاک ایران بارڈر منیجمنٹ اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے دونوں ممالک کے افواج کے درمیان روابط مزید بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاک ایران درمیان رابطوں سے خطے کی سیکورٹی کی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ریحام خان کی کتاب’’ کرارا ‘‘جواب دے دیا گیا 

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے بھی دونوں ممالک کے درمیان رابطے مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا اور پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت بھی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ایران مسلح افواج کے سربراہان کے درمیان جی ایچ کیو میں وفود کی سطح پر ملاقات بھی ہوئی۔

افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کرکے حالیہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر اظہار افسوس کیا۔

پڑھنا نہ بھولیںنواز شریف اور مریم نواز کو بڑی سہولت سے محروم کر دیا گیا 

افغان صدر نے آرمی چیف کو یقین دھانی کرائی کہ الیکشن کے دوران افغانستان پاک افغان بارڈر پر اپنی طرف سیکیورٹی یقینی بنائے گی۔ آرمی چیف نے دہشت گردی کے واقعات پر اظہار ہمدردی پر افغان صدر کا شکریہ ادا کیا۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito