پاکستان مسلم لیگ (ن) کا نیا انتخابی نعرہ منظرعام پر آگیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کا نیا انتخابی نعرہ منظرعام پر آگیا


لاہور ( 24نیوز )  مسلم لیگ نون نے آئندہ الیکشن کے حوالے سے نیا لوگو متعارف کروا دیا، نئے لوگو میں شیر کی تصویر پر "نواز شریف کو لانا ہے شیر پر ٹھپہ لگانا ہے" کا نعرہ درج ہے۔

 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آئندہ الیکشن کے سلسلے میں نیا لوگو متعارف کروا دیا گیا. نئے لوگو میں قائد (ن) لیگ اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف جو اس وقت جیل میں ہیں انکے حوالے سے پارٹی کے انتخابی نشان شیر پر "نواز شریف کو لانا ہے شیر پر ٹھپہ لگانا ہے" کا نعرہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف کی آرمی چیف سے ملاقات 

دوسری جانبتحریک انصاف دوہزار اٹھارہ کے انتخابی میدان میں دو نہیں ایک پاکستان ہم سب کا نیا پاکستان کے نعرے سے میدان میں اترے گی۔ کپتان نے نئے انتخابی نعرے کی منظوری بھی دے دی ہے۔