انسانی حقوق کمیشن نےعام انتخابات کو گندے ترین قرار دے دیا

انسانی حقوق کمیشن نےعام انتخابات کو گندے ترین قرار دے دیا


اسلام آباد ( 24نیوز ) انسانی حقوق کمیشن نے عام انتخابات کو گندے ترین قرار دے دیا، آئی اے رحمان نے الزام لگایا کہ الیکشن میں انجیئنرنگ کرائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کمیشن کے ترجمان آئی اے رحمان اور ماروی سرمد نے پریس کانفرنس میں سیکیورٹی فورسز کو غیر معمولی اختیارات دینے پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ آئی اے رحمان بولے کہ فوج کو سول انتظامات میں ملوث نہیں ہونا چاہئیے۔ایچ آر سی پی نے مسلم لیگ ن کے ارکان کی پارٹی وفاداریاں تبدیل کرانے اور امیدواروں کو ہراساں کرنے کی رپورٹس پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان مسلم لیگ (ن) کا نیا انتخابی نعرہ منظرعام پر آگیا 

انسانی حقوق کے علمبرداروں نے الیکشن کمیشن کو الرٹ ہونے پر زور دیا۔ایچ آر سی پی کے رہنماؤں نے سیاسی کارکنوں پر دہشتگردی کے مقدمات بنائی جانے اور پسندیدہ لوگوں کو نشانہ نہ بنائے جانے کی نشاندہی بھی کی۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito