نوشکی میں بھارت مخالف ریلی

نوشکی میں بھارت مخالف ریلی


  24نیوز : نوشکی میں بھارت مخالف ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکا نے پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق نوشکی میں بھارت مخالف ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکا نے پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ نوشکی میں قبائلی رہنما چیف آف رخشان سردار عبدالقادر بلوچ کی قیادت میں سانحہ مستونگ کے خلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے بھارت مردہ باد ریلی نکالی گئی .

یہ بھی پڑھیں:ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف کی آرمی چیف سے ملاقات 

جو مختلف سڑکوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے سامنے مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی۔ عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ سانحہ مستونگ میں بے گناہوں کی شہادت قابل مذمت ہے۔