17جولائی کو ورلڈ انٹرنیشنل جسٹس ڈے منایا جائےگا

17جولائی کو ورلڈ انٹرنیشنل جسٹس ڈے منایا جائےگا


  اسلام آباد( 24نیوز ) 17جولائی کو ورلڈ انٹرنیشنل جسٹس ڈے یعنی عالمی یوم انصاف منایا جا رہا ہے لیکن پاکستان میں بھارتی دہشتگرد کمانڈر کلبھوشن یادیو کی دہشتگردی کا شکار ہونے والے خاندانوں کا انصاف کیوں نہیں مل رہا۔

 عالمی یوم انصاف منانے کا آغاز بنیادی مقصد بیسویں صدی میں عالمی جنگوں کے متاثرین کو عالمی سطح پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔آج بھی جب یہ دن منایا جا رہا ہے تو پاکستان میں ہزاروں خاندان غیر اعلانیہ جنگ کے متاثرین ہیں لیکن ان خاندانوں کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے والا کوئی اور نہیں بلکہ عالمی عدالت انصاف ہے جس نے ہزاروں افراد کے قاتل دہشتگرد کیخلاف پاکستانی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں:انسانی حقوق کمیشن نےعام انتخابات کو گندے ترین قرار دے دیا 

کلبھوشن یادیو نے اپنی گرفتاری کے بعد ویڈیو بیانات، عدالت کے سامنے خود کو بھارتی بحریہ کا حاضر سروس کمانڈر تسلیم کیا اور پاکستان میں ہزاروں افراد کے قتل کا اقرار بھی کیا لیکن عالمی عدالت انصاف کے متنازعہ فیصلے کے باعث ہزاروں شہداء کے ورثا انصاف کی فراہمی سے محروم ہیں۔قانونی ماہرین کہتے ہیں عالمی یوم انصاف منانے کا حقیقی مقصد تب ہی پورا ہوگا جب عالمی عدالت انصاف جیسے ادارے مخصوص لابیوں کے کنٹرول سھ نکل کر آزادانہ فیصلے کریں گے۔