بھارتی طیاروں کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی اجازت



اسلام آباد(24نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی نےبھارتی طیارون کی پاکستانی فضائی حدود میں اوورفلائی کی بندش ختم کردی، بھارتی سول طیارے بھی پاکستانی فصائی حدود  استعمال کر سکیں گے۔

27 فروری کو بھارتی لڑاکے طیارے  پاکستانی حدود میں داخل ہوئے تو افواج پاکستان نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے طیارے کو مار گرانے کے بعد پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کرلیا تھا، 27 فروری سے سول ایوی ایشن نے بھارتی طیاروں کی پاکستانی فصائی حدود کے استمال پر پابندی عائد کی تھی ۔

سول ایو ایشن اتھارٹی کی جانب سے پاکستانی فصائی حدود مکمل طور پر کھول دی گئی ہیں، اس سے قبل سول ایوی ایشن کی جانب سے 26 جولائی تک بھارتی طیاروں کی پاکستانی حدود میں داخلے پر پابندی تھی ۔سول ایوی ایشن نے نے نوٹم جاری کرتے ہوئے پاکستانی فصائی حدود کو مکمل کھولتے ہوئے بھارتی سول طیاروں کی پاکستانی حدود میں آمد کی اجازت دے دی۔

11 جولائی کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن میں ڈی جی سول ایوی ایشن نے انکشاف کیا کہ بھارت نے فضائی حدود کھولنے کے لیے رابطہ کیاہے پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستانی ایسٹرن فضائی حدود 27 فروری سے بند ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اوور فلائی پر پابندی کے خاتمے کا نیا نوٹم جاری کر دیاہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer