سفارتی سطح پر پاکستان کی کامیابی،ٹائمز آف انڈیا کا اعتراف

سفارتی سطح پر پاکستان کی کامیابی،ٹائمز آف انڈیا کا اعتراف


نئی دہلی ( 24نیوز )اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے باوجود افغان امن عمل سے بھارت مکمل طور پر باہر ہو گیا جبکہ  پاکستان مرکزی حیثیت اختیار کرگیا۔

اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے باوجود افغان امن عمل سے بھارت کے باہر پربھارتی میڈیا تلملانے لگا  اورپاکستان مرکزی حیثیت کا اعتراف کر لیا، افغان امن عمل سے ہندوستان کے مکمل اخراج پر  ٹائمز آف انڈیا نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مرکزی کردار اور بھارت کے مکمل اخراج پر تفصیلی مضمون چھاپ دیا . 

کپتان کی کامیاب خارجہ پالیسی، بھارت دیوار سے لگنے پر مجبور  ہوگیا، ٹائمز آف انڈیا نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مرکزی کردار اور بھارت کے مکمل اخراج پر تفصیلی مضمون چھاپ دیا، پاکستان نے کہنی مار کر ہندوستان کو پوری افغان امن عمل سے نکال باہر کیا ہے، پاکستان روس، چین اور امریکہ کیساتھ پورے عمل کے مرکزی سٹیج پر بیٹھا ہوا ہے،  گہرے مفادات کے باوجود بھارت کے وجود کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پورے افغان امن عمل میں ہندوستان دکھائی دیتا ہے نہ ہی اسکے تحفظات کا کوئی نشان ملتا ہے، امریکی وزیرخارجہ کی نیودہلی آمد کے موقع پر بھارت نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا، بھارت سرکار نے زلمے خلیل زاد اور روسی حکام کے سامنے بھی اپنا نکتہ نظر رکھا تاہم دال گلتی دکھائی نہ دی۔

 پچھلے 18 برس کے دوران بھارت سرکار نے افغانستان میں بھاری سرمایہ کاری کی، پاکستان صورتحال سے مکمل مطمئن اور پوری طرح خوش دکھائی دے رہا ہے، امریکہ اور اسکے اتحادی سعودی عرب، امارات اور قطر پاکستان کی بھرپور امداد کررہے ہیں، اور تو اور آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کیلئے امدادی پیکج جاری کردیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہیں پر بس نہیں بلکہ امریکی صدر آئندہ ہفتے پاکستانی وزیراعظم کے واشنگٹن میں بھرپور استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔