خانہ کعبہ کی درست سمت معلوم کرنے کاپھر وقت آگیا

خانہ کعبہ کی درست سمت معلوم کرنے کاپھر وقت آگیا


( 24نیوز )مسلمان آج قبلے کا تعین کرسکیں گے، سورج آج دوپہر 2 بج کر 26 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا.

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مسلمان آج دوپہر 2بجے کر 26 منٹ پر خانہ کعبہ کا تعین کرسکیں گے، اس وقت سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا ،جس سے بیت اللہ شریف کے رخ کا تعین کیا جاسکے گا، پاکستانی وقت کے مطابق آج دوپہر 2 بجکر 26 منٹ پر سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔

ایک خط پر ہونے کے سبب خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دیگا، قبلے کی صحیح سمت معلوم کرنے کا طریقہ یہ ہے کہایک چھڑی زمین میں گاڑھ دیں، مقامی وقت پر چھڑی کا سایہ جس سمت ہوگا اس کے مخالف سمت قبلہ ہوگا،اس آسان طریقے سے شہری اپنے گھر میں بھی قبلے کی درست سمت کا تعین کرسکتے ہیں ۔

رواں سال 28 مئی کو بھی اس طریقے سےبیت اللہ کی سمت کا تعین کیا گیا تھا،آج 16 جولائی کو بھی سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر سے گزرے گا۔