پرتگالی خاتون کی پاکستانی لڑکےسے شادی، عمر میں کتنا فرق؟



بہاولپور ( 24نیوز ) عشق نہ پچھے ذات اور پات،محبت پُرتگالی خاتون کو پاکستان لے آئی، پاکستانی لڑکے سے شادی رچالی۔

تفصیلات کے مطابق 62 سالہ پرتگالی خاتون برٹس پنٹو کا دل بہاولپور کے عرفان پر آگیا، خاتون نے پہلے اسلام قبول کرکے نام مریم رکھا اور عرفان سے شادی کرلی، پرتگالی خاتون کی عمر62سال ہے جبکہ عرفان27 برس کا ہے، محبت کے اس سفر میں دونوں کی عمر میں35 سال کا فرق بھی حائل نہیں ہوا۔

عرفان نے اسلام قبول کرنے کے بعد برٹش پنٹو کا نام مریم بی بی رکھ دیا،نو بہتا جوڑا ایک دوسرے کے ساتھ خوش ہے، عرفان کا کہناتھا کہبرٹش پنٹو پرتگال سے طلاق یافتہ ہےاور تین بیٹیوں کی ماں ہے،برٹش پنٹو کی سب بیٹیاں شادی شدی ہیں، خاتون نے کہا کہ میں شادی کرکے مطمئن ہوں۔

پہاولپور کے لڑکے عرفان کا کہناتھا کہہماری محبت کی کہانی 5سال پرانی ہے،برٹش پنٹو میرے لیے بہاولپور آئیں میں ان سے بہت خوش ہوں،5سال پرانی محبت کی کہانی آج پایہ تکمیل کو پہنچ گئی،برٹش پنٹو نے بتایا کہعرفان سے ملنے کیلئے5سال انتظار کیا۔

عرفان سے بہت زیادہ محبت کرتی ہوں،میں پرتگالی ہوں لیکن گزشتہ 8سال سے انگلینڈ شفٹ ہوں،عرفان کو لیکر انگلینڈ جاؤں گی باقی کی زندگی عرفان کے ساتھ گزارنے کی خواہش ہے،پاکستان پرامن ملک ہے بہاولپور کے لوگ محبت کرنےوالے ہیں۔