فخرزمان کوانگلش کاؤنٹی کرکٹ کا معاہدہ مل گیا

فخرزمان کوانگلش کاؤنٹی کرکٹ کا معاہدہ مل گیا


( 24نیوز ) ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود فخرزمان کوانگلش کاؤنٹی کرکٹ کا معاہدہ مل گیا،فخرزمان پہلی بارانگلش کاؤنٹی کرکٹ میں ان ایکشن ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی بلے باز  فخر زمان کی جارح مزاج کرکٹ کی دنیا معترف ہے،ان کو ابانگلش کاؤنٹی کرکٹ کا معاہدہ بھی مل گیا، انگلش کاؤنٹی کلب گلامورگن نے ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کیلئے فخرزمان کی خدمات حاصل کرلیں، انگلش کاؤنٹی کلب نے فخرزمان کوآسٹریلوی کرکٹرشان مارش کی جگہ ٹیم میں شامل کیا ہے، شان مارش ورلڈکپ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔

گلامورگن شائرکرکٹ کلب کے ڈائریکٹرمارک ویلس کا کہنا ہے کہ فخرزمان کی خدمات ملنے پروہ خوش ہیں،ان کا کہنا تھا کہ فخرزمان ایک عظیم اوردنیا کے تباہ کن کرکٹرزمیں سے ایک ہیں،فخرزمان بڑے میچوں میں کارکردگی دکھانے کی تاریخ رکھتے ہیں۔