سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی


کراچی(24 نیوز) روپے کی بے قدری نے سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دی، عالمی مارکیٹ میں تو مہنگا نہیں ہوا، پاکستان میں ایک تولہ سونا بارہ سو روپے کے اضافے سے 83 ہزار 800 روپے کا ہو گیا۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار دو روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 83 ہزار 800 روپے ہو گئی، دس گرام سونا ایک ہزار اٹھائیس روپے کے اضافے سے اکہتر ہزار آٹھ سو اٹھائیس روپے کا ہو گیا جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت پینسٹھ ہزار آٹھ سو بیالیس روپے فی دس گرام ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کوئی اضافی نہیں ہوا تاہم ایسوی ایشن کے مطابق خریداری بڑھنے اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھنے سے پاکستان میں سونا کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔