ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں عید الفطر آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے۔

گلے شکوے دور بھگائیں، آؤ سب کو گلے لگائیں، ملک بھر میں عید الفطر کی رونقیں، بڑے چھوٹے سب عید کی خوشیوں میں شریک، شہر شہر، گاؤں گاؤں نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔ عید کے اس پرمسرت موقع پر ملک کی سلامتی کیلئے امت مسلمہ کی سر بلندی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

ملک کی اہم شخصیات نے نماز عید ادا کی، صدرمملکت ممنون حسین نے کراچی، نگران وزیراعظم ناصر الملک اورعمران خان نے اسلام آباد، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اورشہباز شریف نے لاہور، خورشید شاہ نے سکھر اور سراج الحق نے منصورہ میں نماز عید ادا کی۔

اس موقع پر مساجد، امام بارگاہوں پر سخت سکیورٹی بھی تعینات کی گئی۔

 

 

 

 

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔