پرامن ماحول میں عید شہدا اور غازیوں کے دم سے ہے: آرمی چیف


اسلام آباد(24نیوز) پاک افواج کی جانب سے پوری قوم کو عید   کی مبارکباد,  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پرامن ماحول میں عید شہدا اور غازیوں کے دم سے ہے.

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹر پر ٹویٹ کی جس میں انھوں نے کہا کہ   چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی جانب سے قوم کو عید کی مبارک باد پیش کی ہے۔

 ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پرامن ماحول میں عید کا تہوار شہداء اورغازیوں کی مرہون منت ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم اپنے تمام شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مزید کہا کہ اللہ پاکستان پر اپنی رحمتیں برساتا رہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔