مولا چٹوک کا خوبصورت علاقہ سیاحوں کی جنت

مولا چٹوک کا خوبصورت علاقہ سیاحوں کی جنت


خضدار(24نیوز) بلوچستان کے علاقہ خضدار میں مولا چٹوک کے علاقہ کو دیکھ کر کسی پوشیدہ جنت کا گمان ہوتا ہے جہاں سیاح قدرت کے حسین نظاروں سے محضوض ہوتے ہیں ۔

بل کھاتے جشمے، گنگناتے جھرنے ، فلک بوس پہاڑ ، سحر کی اس وادی مولا چٹوک میں آپکو خوش آمدید کہتے ہیں مولا چٹوک براہوئی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب پانی کے قطرے ہیں ۔
یہ وادی بلوچستان کے علاقہ خضدار سے 85کلو میٹر دور واقعہ جہاں تک پہنچنے کے لئے دشور گزار راستوں کو طے کرنا پڑتا ہے ۔ اس مقام پر قدرت کے کمالات آنکھوں کو حیرت میں مبتلا کردیتے ہیں ۔ وادی مولا چٹوک کے حسن کو دیکھنے بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد آتی ہے جو اسے ہڈن پیراڈئیز کہتے ہیں ۔
بلوچستان کو خوبصورت بنانے میں قدرت نے کوئی کمی نہیں چھوڑی تاہم اسے محفوظ بناے کی ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔