ٹرمپ نے چین کے ساتھ پھر تجارتی جنگ چھیڑ دی

ٹرمپ نے چین کے ساتھ پھر تجارتی جنگ چھیڑ دی


واشنگٹن(24نیوز) امریکی صدر نے چین کے ساتھ تجارتی جنگ پھر چھیڑ دی،  چینی مصنوعات پر 25 فیصد محصول عائد کردیا۔ چین نے جوابی اقدام کی دھمکی دے دی۔
ٹرمپ نے مصالحت کے بعد چین کے ساتھ ایک بار پھر تجارتی جنگ چھیڑ دی،  چینی مصنوعات پر25 فیصد محصول عائد کردیا، امریکا کا کہنا ہے کہ  چین ہماری ٹیکنالوجی اور انٹلیچوئل پراپرٹی چوری کررہا ہے۔امریکی صدر کے اقدام سے 34 ارب ڈالر سالانہ تجارت میں 800 سے زائد مصنوعات متاثر ہوں گی اور یہ چھ جولائی سے نافذالعمل ہوگا۔
چین نے فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے اقدام کے بعد امریکی مصنوعات پر بھی ٹیکس لگائے جائیں گے اور چین کے ساتھ تمام تجارتی بات چیت ختم ہو جائے گی۔دوسری طرف ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر چین جوابی کارروائی کی تو اس کی مصنوعات پر محصولات مزید بڑھا دیں گے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito