پاکستان مونومنٹ اپنی خوبصورتی کے باعث عوام کی توجہ کا مرکز

پاکستان مونومنٹ اپنی خوبصورتی کے باعث عوام کی توجہ کا مرکز


اسلام آباد ( 24نیوز ) خوبصورت پھول کی پنکھڑیوں میں سمٹا اسلام آباد کا شاہکار، پاکستان مونومنٹ سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے لیکن یہ مقام آج تک اپنی تاریخی اہمیت نہیں منواسکا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قائم پاکستان مونومنٹ اپنی خوبصورتی کے باعث عوام کی توجہ کا مرکز ہے۔اس مقام سے شہری صرف ایک یادگار کی حد تک ہی محظوظ ہوتے ہیں۔زیادہ تر لوگ اس مقام کی اہمیت سے بےخبر ہیں۔ پھول کی پنکھڑیاں چاروں صوبوں کو ظاہرکرتی ہیں جو ستارہ ہلال پرمرکز ہیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:کوئٹہ میں عیدپرروایتی کھانوں کی دھوم 

 یہاں آنے والے بس اتنا جانتے ہیں کہ اس جگہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کی تصاویر ہیں اور جگہ خوبصورت ہے۔ اپنے دامن میں تاریخ سمیٹے ہوئے اس مقام سے اسلام آباد کاہرمنظر ہی دلکش دکھائی دیتا ہے لیکن یہ مقام اپنی حقیقی اہمیت کبھی نہ منوا سکا۔