شوگر کنٹرول کرنے کا جدید طریقہ،سائنسدانوں کی نئی تحقیق نے تہلکہ مچا دیا

شوگر کنٹرول کرنے کا جدید طریقہ،سائنسدانوں کی نئی تحقیق نے تہلکہ مچا دیا


24نیوز: دنیا بھر میں شوگر کے مریضوں کی پریشانی ہے کہ وہ کیا کھائیں، میٹھا تو چھوڑیں وہ کوئی عام اور روایتی غذا بھی ان کے لئے زہر قاتل ہیں۔

24 نیوز ذرائع کے مطابق پہلے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ خون میں شکر کی مقدار کو کافی حد تک کم کرنا ہو تو شوگر کے مریض آلو اور چاول کھائیں لیکن نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ آلو اور چاول نہیں دالیں خون میں شکر کی مقدار 35 فیصد تک کم کرتی ہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:پاکستان مونومنٹ اپنی خوبصورتی کے باعث عوام کی توجہ کا مرکز 

 یونیورسٹی آف گیلف کے ماہرین کے مطابق مونگ،مسور اور چنے کی دالیں بدن میں کاربو ہائیڈریٹس جذب کرنے کے عمل کو بہتر کرتی ہیں جبکہ دالوں میں غذائیت کے ساتھ ساتھ طاقت بھی ہے تو پھر شوگر کے مریض دالوں کا زیادہ سے زیادہ ہاتھ صاف کریں اور صحت مند افراد کی طرح زندگی گزاریں۔