الیکشن 2018 میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے 2300 سے زائد امیدوار نادہندہ

الیکشن 2018 میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے 2300 سے زائد امیدوار نادہندہ


24 نیوز : عید پر بھی عام انتخابات کی باز گشت، کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے 11 فی صد امیدوارنادہندہ نکلے۔ تیئس سو سے زائد امیدواروں کی فہرست مختلف اداروں کی جانب سے بھجوائی گئی ہیں۔

  24 نیوز ذرائع کے مطابق الیکشن 2018 میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے 2300 سے زائد امیدوار اب تک اداروں کے نادہندہ ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اسٹیٹ بنک نے 383، پی ٹی سی ایل نے 1514 نادہندہ امیدواروں کی فہرست بھجوائی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: صدر ، وزیر اعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کی قوم کو عید کی مبارکباد

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس این جی پی ایل نے 310 نادہندہ امیدواروں کی فہرست بھجوائی تھی۔ ایف آئی اے نے 122 دوہری شہریت کے امیدواروں کی فہرست بھجوائی۔

پڑھنا مت بھولئے: پرامن ماحول میں عید شہدا اور غازیوں کے دم سے ہے: آرمی چیف

88 امیدواروں کی دوہری شہریت سے متعلق تفصیل ابھی ایف آئی اے نےدینی ہے۔ جس کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے گیارہ فیصد امیدوار اداروں کے نادہندہ ہیں۔