ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے ایک ہونے کی نوید سنادی

ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے ایک ہونے کی نوید سنادی


کراچی ( 24 نیوز ) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے عیدالفطر کے موقع پر ایم کیو ایم کے ایک ہونے کی نوید سنادی۔ انکا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے ووٹ بینک کو تقسیم نہیں ہونے دینگے۔

عید الفطر کی نماز ادا کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک تھی اور ایک رہے گی، ایم کیو ایم کے ووٹ بینک کو تقسیم نہیں ہونے دینگ۔ انکا کہنا تھا کہ تمام کارکناں کو آج شام 4 بجے سے 6 بجے تک بہادرآباد آنے کی دعوت دے دی۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن 2018 میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے 2300 سے زائد امیدوار نادہندہ

دوسری جانب گورنرسندھ محمد زبیر عمر کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کراچی کی حقیقی جماعت ہے، ایم کیو ایم کو عوام نے منتخب کرایا ہے۔ میئر وسیم اختر شہر میں کام کرنا چاہتے ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے مئیر کراچی کو ہمیشہ سپورٹ کیا گیا ہے۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے اگر کارنر میٹنگز میں بھی بلایا گیا تو جاؤں گا، میں ہر سیاسی جماعت سے ملاقاتیں کرتا ہوں۔

 پڑھنا مت بھولئے: فاروق ستار سندھ میں نئے صوبے بنانے کی ضد پر اڑ گئے     

جبکہ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی پیکج کو بھی جلد شروع کردیا جائیگا، جس سے عوام کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے پہلے جلسے میں گورنر کو مدعو کریں گے، آج بھی پورے کراچی کی بات کرتے ہیں۔