ایف آئی اے نے الیکشن کمیشن کو امیدواروں کی دوہری شہریت سے متعلق آگاہ کردیا

ایف آئی اے نے الیکشن کمیشن کو امیدواروں کی دوہری شہریت سے متعلق آگاہ کردیا


اسلام آباد (24 نیوز) عام انتخابات 2018 کے لیے امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل جاری ، ایف آئی اے نے الیکشن کمیشن کو امیدواروں کی دوہری شہریت سے متعلق آگاہ کردیا، ایک سو بائیس امیدوار دوہری شہریت کے حامل ہیں۔

 24 نیوز ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے سکروٹنی سیل نے اکیس ہزار سے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ایف آئی اے کو بھجوائے تھے اور کہا گیا تھا کہ دوہری شہریت کے حامل امیدواروں کی تفصیل الیکشن کمیشن کو فراہم کی جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن 2018 میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے 2300 سے زائد امیدوار نادہندہ

ایف آئی اے نے 88 کے علاوہ دیگر امیدواروں کی تفصیلات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا۔ دوہری شہریت سے متعلق ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق 122 امیدوار دوہری شہریت کے حامل ہیں۔ جس میں قومی اسمبلی کے 49 پنجاب اسمبلی کے 53 سندھ اسمبلی کے 11 خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 8 بلوچستان اسمبلی کا ایک امیدوار شامل ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 60 امیدوار یوکے، چھبیس امیدوار امریکہ، 24 کینیڈا 3 آئرلینڈ دو بیلجیم جبکہ سنگاپور آسٹریلیا جرمنی اٹلی سپین ساؤتھ افریقہ اور ازبکستان کی بھی سات امیدوار شہریت رکھتے ہیں۔

یہ خبر پڑھنا مت بھولئے: ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے ایک ہونے کی نوید سنادی

ایف آئی اے کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واڈا، پاک سرزمین پارٹی کی فوزیہ قصوری پیپلزپارٹی کے نادر لغاری این اے 13 سے گلفام سواتی کے پاس امریکی شہریت ہے۔

این اے 151 سے احمد یار ہراج کے پاس کینیڈا، فرحانہ قمر کے پاس یوکے اور جہانگیر خانزادہ بھی دوہری شہریت کے حامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت سے متعلق رپورٹ متعلقہ ریٹرننگ افسران کو بھجوا دی ہے۔ رپورٹ میں امیدواروں کی مکمل سفری تفصیلات غیر ملکی پاسپورٹس کی تصاویر بھی بھجوائی گئی ہے۔ ریٹرننگ افسران رپورٹ کی روشنی میں امیدواروں کی اہلیت نااہلیت کا فیصلہ کریں گئے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito