امریکی قونصل جنرل کی جانب سے پاکستانیوں کو دلی عید مبارک کا پیغام

امریکی قونصل جنرل کی جانب سے پاکستانیوں کو دلی عید مبارک کا پیغام


 24 نیوز: امریکی قونصل جنرل الزبتھ کینڈی نے عید الفطرکے موقع پر پاکستانی قوم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ اپنی ستر سالہ اس دوستی کے تحت عید کی خوشیوں میں آج بھی پاکستان کے ساتھ ہے۔

 24 نیوز ذرائع کے مطابق امریکی قونصل جنرل الزبتھ کینڈی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے اہل وطن کو عید مبارک دی ہے اور کہا  کہ جیسے آپ عید منارہے ہیں ہم بھی آپ کے ساتھ ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چیف جسٹس پاکستان نے عید کی خوشیاں فاؤنٹین ہاؤس کے مریضوں کے ساتھ منائیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے دن وہ اور ان کا سفارتی عملہ یکجا ہو کر پاکستانی عوام کو رمضان المبارک کے اختتام اور عید کے تہوار پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ویڈیو پیغام میں امریکن قونصل خانے کے عملے کی جانب سے اُردو میں عید مبارک کا خصوصی پیغام دیا گیا۔