ڈیرن سیمی نے ایک بار پھر پاکستانیوں کے دل جیت لئے


24 نیوز : پشاور زلمی کے کپتان اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی نے ایک بار پھر پاکستانیوں کے دل جیت لئے، سیمی نے عید پر پشتو میں اپنے چاہنے والوں کو عید کا پیغام بھیجا ہے۔

 معروف ویسٹ انڈین کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ایک ایک ویڈیو میں ڈیرن سیمی نے پاکستانیوں کو عید الفظرکی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ویسٹ انڈین کرکٹر نے یہ پیغام خصوصی پشتو زبان میں جاری کیا ہے۔