آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی


24نیوز : پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی، پاک فوج کی جانب سے قوم کوعید کی مبارک دی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی، پاک فوج کی جانب سے قوم کوعید کی مبارک دی۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی جانب سے قوم کوعید مبارک،  پرامن عید کا تہوار شہدا اور غازیوں کے مرہون منت ہے۔ ہم تمام شہداء اور غازیوں کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر فوجی جوانوں کے ساتھ عید کا دن گزارا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا ہےکہ پرامن ماحول میں عید کا تہوار شہدا اور غازیوں کا مرہون منت ہے۔ ہم اپنےتمام شہداء اور غازیوں کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر فوجی جوانوں کے ساتھ عید کا دن گزارا۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito