الیکشن میں حصہ لینے والے 122 امیدوار دوہری شہریت کے حامل نکلے

الیکشن میں حصہ لینے والے 122 امیدوار دوہری شہریت کے حامل نکلے


لاہور(24نیوز)   الیکشن میں حصہ لینے والے 122 امیدوار دوہری شہریت کے حامل نکل آئے، ایف آئی اے نے رپورٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کردی۔

 ایف آئی اے کے مطابق 60 امیدوار یو کے کی شہریت رکھتے ہیں۔ 26 امیدواروں کے پاس امریکہ اور 24 کے پاس کینیڈا کی شہریت ہے۔ تین کے پاس آئر لینڈ اور دو کے پاس بیلجیم کی شہریت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی 

ذرائع کے مطابق اس لسٹ میں آسٹریلیا، جرمنی، اٹلی، ساؤتھ افریقہ، ازبکستان اور سنگا پور کی شہریت رکھنے والے امیدوار بھی ہیں۔ ایف آئی اے نے سکروٹنی کے بعد لسٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کردی ہے۔
 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito