نارووال، مسافر ویگن میں آگ لگنے سے 6 افرادجھلس گئے

نارووال، مسافر ویگن میں آگ لگنے سے 6 افرادجھلس گئے


نارووال (24نیوز) ظفروال روڈ پر مسافر ویگن اور منی کوچ میں تصادم کے بعد ویگن کا سلنڈر پھٹ گیا،آگ لگنے سے چھ مسافر جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نارووال میں ظفروال روڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مسافر ویگن اور منی کوچ میں تصادم کے بعد ویگن کا سلنڈر پھٹ گیا جس کی وجہ سےچھ مسافر جھلس کر جاں بحق اوربیس شدید زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال نارووال منتقل کردیا گیا۔

واقعہ کے فوری بعد ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، خوفناک حادثہ کی غفلت سے پیش آیا ابھی کو حتمی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔