بڑا ٹاکرا، بارش، کیا میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس قانون سے ہوگا؟

بڑا ٹاکرا، بارش، کیا میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس قانون سے ہوگا؟


مانچسٹر(24نیوز) ورلڈ کپ کے آج ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے میں بھی بارش رنگ میں بھنگ ڈالنے کو تیار ہے.

محکمہ موسمیات کے مطابق آج مانچسٹر میں بارش کا 63فیصد امکان ہے،  بارش کے باعث ٹاس اور میچ کے آغاز میں تاخیر ہوسکتی ہے،  بارش کے باعث دوسری اننگ زیادہ متاثر ہونے کا خطرہ ہے،  امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ہوسکتا ہے۔  میچ نہ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔